08 نومبر 2021ء

چین کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

اسلام آباد (8 نومبر، 2021):پاکستان میں چین کے سفیر عزت مآب نانگ رانگ نے آج چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل(ر) عامر عظیم باجوہ سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ملاقات کی۔
 
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سرمایہ کاری کے مواقعوں بشمول انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ٹیلی کام سیکٹر میں موجود مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
اس موقع پر سفیر اور چےئرمین پی ٹی اے نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ