29 فروری 2024ء

چیئرمین پی ٹی اے کی سیکرٹری جنرل آئی ٹی یو سے ملاقات

اسلام آباد (28 فروری 2024) - چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی 2024) کے موقع پر اعزازی سیکرٹری جنرل، انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) ڈورین بو گڈان مارٹن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات آئی ٹی یو کے ساتھ پی ٹی اے کی باقاعدہ سرگرمیوں کا تسلسل ہے تاکہ تعاون پر مبنی روابط مزید مستحکم کئے جا سکیں اور پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے مستقبل کے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
 
دوران اجلاس چیئرمین پی ٹی اے اور آئی ٹی یو کی سیکرٹری جنرل نے پی ٹی اے کے جاری و مستقبل کے اقدامات، ریگولیٹری فریم ورک اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں تکنیکی ترقی کے حوالے سے بامقصد بات چیت کی۔ چیئرمین نے اس موقع پر پی ٹی اے کی ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی اور پیرنٹل گائیڈ بک برائے چائلڈ آن لائن پروٹیکشن اعزازی سیکرٹری جنرل آئی ٹی یو کو بھی پیش کی جنہوں نے پی ٹی اے کے صنفی شمولیت کے اقدامات کو بھرپور طریقے سے سراہا۔
 
چیئرمین نے سیکرٹری جنرل آئی ٹی یو کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور ملک میں ریگولیٹری سرگرمیوں کی میزبانی کی بھی پیشکش کی۔ یہ اجلاس باہمی مفاہمت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا تاکہ باہمی تعاون کی کوششوں کا تسلسل جاری رکھا جا سکے اور معلومات کے تبادلوں کو آسان بنایا جا سکے۔
 
 ملاحت عبید 
ڈائر یکٹر تعلقا ت عامہ