14 جون 2023ء

آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (14 جون 2023): آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے جنرل سیکرٹری منیر بیگ مرزا کی سربراہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
وفد نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی اور موبائل فون تاجران کے کاروبار سے وابستہ مفادات بالخصوص موبائل ڈیوائسز، ایف بی آر کی لاگو ڈیوٹی اور تاجروں پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین نے وفد کو پی ٹی اے کی جانب سے بزنس سے متعلقہ مفادات کے حصول کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفد نے چیئرمین پی ٹی اے کے مثبت رویے اور تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔