امور
- صفحہ اول
- پی ٹی اے کے متعلق
- امور
امور
پی ٹی اے کی ذمہ داریوں میں مندرجہ ذیل امور شامل ہیں:
- پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے نظام کا قیام، فعالیت، نگرانی اور ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینا۔
- ریڈیو فریکوئنسی سپیکٹرم کے استعمال کے لیے درخواستوں کی وصولی اور انہیں تیزی سے نمٹنانا
- پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کے استعمال کنندگان کے مفادات کو فروغ اور تحفظ دینا
- پاکستان بھر میں اعلیٰ معیاری،مؤثر،کم لاگت اور مسابقتی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی دستیابی کو فروغ دینا۔
- ٹیلی کمیونیکیشن کے نظام اور خدمات کی جدت طرازی کو فروغ دینا۔
- ایکٹ ہذا کی شرائط، اس کے تحت بنائے گئے قوانین اور جاری کردہ لائسنزکی شرائط و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں کے نتیجے میں لائسنس یافتگان کے خلاف پیدا ہونے والی شکایات اور دیگر دعویٰ جات کی تفتیش کرنا اوران میں ثالث کا کردار ادا کرنا اور اس کے مطابق کارروائی عمل میں لانا۔
- بین الااقوامی ٹیلی کمیونیکیشنز کے حوالے سے پالیسیوں پر وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کرنا، بین الاقوامی ٹریفک کی روانی اور اکاؤنٹنگ کے حساب کتاب کے سلسلے میں منعقدہ بین الاقوامی اجلاسوں اور معاہدہ جات میں شرکت کے لیے معاونت فراہم کرنا۔
- وفاقی حکومت کی جانب سے وقتا فوقتاً تفویض کۓجانے والےامور کی انجام دہی۔