ٹیلی کام ایکٹ مجریہ 1996(سیکشن نمبر29) کے تحت کسی بھی قسم کے ٹرمینل آلات کو اس وقت تک پبلک سوئچڈ نیٹ ورکس کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر منسلک نہیں کیا جا سکتا جب تک پی ٹی اے کی جانب سے اس کی ٹائپ اپروول نہ دی گئی ہو۔ پی ٹی اے(پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کی جانب سے ٹائپ اپروول یہ ظاہر کرتی ہے کہ کوئی مخصوص ٹیلی کمیونیکیشن آلہ عمومی فروخت کے لیے منظور شدہ ہے اور یہ کسی مخصوص پبلک ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے موزوں ہے۔