23 اکتوبر 2020ء

پی ٹی اے اور سی ایل ڈی پی کے زیر اہتمام ڈیجیٹل فنانشل سروسز پر ویبینار

اسلام آباد (23 اکتوبر، 2020): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کمرشل لا ڈویلپمنٹ پروگرام (سی ایل ڈی پی) یو ایس اے کے تعاون سے ’ڈیجیٹل فنانشل سروسز‘ کے عنوان سے ایک ویبینار منعقد کیا۔
اس موقع پر انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن (آئی ٹی اے)، ایمیزون ویب سروس (اے ڈبلیو ایس)، امریکی سفارت خانہ،
یو نا ئیٹڈ اسٹیٹ ٹریڈ ری پریزینٹیٹو (یو ایس ٹی آر) ، چیک آؤٹ ڈاٹ کام کے بین الاقوامی شرکاء اور پی ٹی اے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ماسٹر کارڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، جاز، ٹیلی نار، یوفون اور کارنداز پاکستان کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
اس معلوماتی ویبینار میں جو گٹسو، سینئر اٹارنی، سی ایل ڈی پی نے ماڈریٹر کے طور پر شرکت کی۔ ویبینا ر میں یو ایس ٹریڈ آفس اور کاروباری شعبے میں ہونے والے بہترین بین الاقوامی تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز اور قانونی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا ۔ شرکاء نے اسٹیک ہولڈر کی جانب سے باہمی تعاون اور ترقی پسند شعبے کی پالیسیوں اور ضوابط کے پاکستانی شہریوں کے لئے فوائد پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ)، ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے، ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی اہمیت پر زور دیاتاکہ فنانشل انکلوژن میں باقی رہ جانے والے خلاء کو پر کیا جا سکے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے بھرپور اقدامات کر رہا ہے جیسا کہ اسٹیٹ بینک کے تعاون سے یو ایس ایس ڈی پر مبنی آسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) پر عمل درآمد میں آسانی پیدا کرنا۔ مزید یہ کہ، پی ٹی اے اور اسٹیٹ بینک نے تھرڈ پارٹی سروس پرووائڈر (ٹی پی ایس پی) ماڈل کے ذریعے مالی خدمات متعارف کروانے کے لئے بھی اپنے اپنے ریگولیشنز کا اجراء کر دیا ہے۔
 
خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ