22 اپریل 2014ء

وارد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات:

چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسمعیل شاہ نے جناب منیر فاروقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر وارد ٹیلی کام ،پاکستان سے ملاقات کی۔ملاقات کا مقصداگلی نسل کی موبائل سروسزکے ایوارڈ میں شرکت کیے بغیر وارد ٹیلی کام کی جانب سے 4جی سروسز شروع کرنے کے متعلق اطلاعات کو زیر بحث لانا تھا۔ ملاقات کے دوران یہ واضح کیا گیا کہ فی الحال وارد کا ایسی کوئی سروس شروع کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔اگرچہ وارد کا موجودہ لائسنس ٹیکنالوجی نیوٹرل ہے تاہم وارد ٹیلی کام کی جانب سے پی ٹی اے سے باقاعدہ اجازت حاصل کی جائے گا۔پی ٹی اے ایسی کسی بھی درخواست پر لائسنس کی شرائط و ضوابط کے مطابق اور سیلولر انڈسٹری کے ساتھ ساتھ 3جی/4جی سپیکٹرم کی نیلامی کے شرکاء کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے غورکرے گی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ موجودہ لائسنس یافتہ کی جانب سے 4جی/ایل ٹی ای کی پیشکش کواس کے لائسنس کے مطابق عمل سے گذارنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر صحیح کوریج اورسروس کے معیارکویقینی بنانے اوربہتر /کڑی نگرانی کی شرائط کو پورا کرنا ہو گا جبکہ آغاز کے لیے پی ٹی اے سے اجازت حاصل کرنی پڑے گی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے یہ بھی بتایا کہ23 اپریل 2014کو ہونے والی نیلامی3جی/4جی سپیکٹرم میں بولی دہندگان کی دلچسپی کم ہونے کے متعلق تاثر کی مکمل نفی کردے گی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے وارد ٹیلی کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو یقین دہانی کروائی کہ ریگولیٹری ادارے کی حیثیت سے وہ وارد ٹیلی کام)جو پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے بڑے اداروں میں سے ایک ادارے ابوظہبی گروپ کا ذیلی ادارہ ہے(کواعانت فراہم کرتے رہیں گے۔

 

)خرم علی مہران(

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز