01 جولائی 2020ء

پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع

 اسلام آباد (یکم جولائی 2020)کاروبار اور عام عوام کی سہولت کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نیورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 31 جولائی 2020 تک ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ 
وی پی این کے قانونی طور پرمجاز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ وی پی این کی رجسٹریشن کی کارروائی کے سلسلے میں اپنے سروس فراہم کنندہ سے رجوع کریں۔ 
کسی بھی متعلقہ سوالات اور سہولت کے حوالے سے، پی ٹی اے سے مندرجہ ذیل ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے: ipreport@pta.gov.pk

 

خرم علی مہران

ڈائریکٹر تعلقات عامہ

وی پی این رجسٹریشن سوالات

وی پی این رجسٹریشن کے لئے ٹیلی کام آپریٹرز سے رابطے کی فہرست

مزید معلومات کے لئے براہ کرم فون نمبر-  051-920262پر رابطہ کریں یا ipreport@pta.gov.pk پر ای میل کریں۔