14  ستمبر 2022ء

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی بحالی جاری

اسلام آباد (14 ستمبر 2022): سیلاب زدہ علاقوں میں رابطوں کی بحالی کے لیے پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹروں کی بھرپور کاوشوں کے نتیجے میں غیر فعال سائٹس کی تعداد مزید کم ہو کر 163 رہ گئی ہے. تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی مکمل بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔
فی الوقت سندھ میں 129 سیل سائٹس اور بلوچستان میں 34 سائٹس غیر فعال اور سیلابی پانی کی وجہ سے ناقابل رسائی ہیں لیکن آس پاس کی دیگر آپریشنل سائٹس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مواصلاتی تعطل نہ ہو۔
پی ٹی اے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور باقی ماندہ سائٹس کی بحالی کے حوالے سے عوام کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا.