25 فروری 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہور اور کراچی میں دو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑے گئے

اسلام آباد 25 فروری 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و ے پکڑلیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران لاہور اور کراچی کے مقامات پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا چھاپہ لاہور میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران دو گیٹ ویز ، متعدد پورٹس، تین ڈیوائس پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کوگرفتار کیا گیا۔ 
دوسرا چھاپہ کراچی میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران چار گیٹ ویز ، متعدد پورٹس ، ایک لیپ ٹاپ ، تین ڈیسک ٹاپ ، پانچ لین سو ئچز، دو ایوو، چار موڈیمز، ، سینکڑوں سموں پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے دو شخص کوگرفتار کیا گیا جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ