22 اپریل 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہور میں دو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑے گئے

اسلام آباد 22 اپریل 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و ے پکڑلیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران لاہور کے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا چھاپہ رہائشی مکان سفاری ولاز، سیکٹر بی ، بحریہ ٹاؤن میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 2x16 پورٹس ، دو ڈ یوائس، دو موڈیمز، ایک ٹی پی لنک اس کے علاوہ دیگر آلات اور سینکڑوں سموں پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے تین افراد کوگرفتار کیا گیاجو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ 

دوسرا چھاپہ رہائشی مکان ، گلی نمبر3،مسلم کالونی، بسطامی روڈ، سمن آباد میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران پورٹس ، تین ڈ یوائس، 13ٹی پی لنک اس کے علاوہ آلات اور سینکڑوں سموں پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔وقوعہ سے دو افراد کوگرفتار کیا گیاجو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ