27  ستمبر 2019ء

فیصل آباد میں دو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پر چھاپے

 
 
)اسلام آباد:27 ستمبر (2019غیرقانونی گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر فیصل آباد میں دو کامیاب چھاپوں میں غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث نیٹ ورکس کو پکڑ لیا۔
پہلا چھاپہ علی ٹاؤن فیصل آباد میں مارا گیا جس میں 20 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز ، 9 ٹی پی لنک راؤٹرز، 9 لیپ ٹاپ، 8 انٹر نیٹ یو ایس بی بشمول 2500 سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ چھاپے کے دوران چار افراد کر گرفتار کرلیا گیا۔ 
غیر قانونی گرے ٹریفکرز کے خلاف دوسرا کامیاب چھاپہ برکت پورہ فیصل آباد میں مار ا گیا ۔ جس میں 8 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز ، 4 لیپ ٹاپ، 2 انٹر نیٹ یو ایس بی بشمول 1700سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ موقع پردو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 
غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے ۔ 
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ