21  اگست 2020ء

پی ٹی اے کی شجر کاری مہم میں شرکت

(اسلام آباد: 21 اگست، 2020): چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر)، ایچ آئی (ایم) نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد کے قریب درخت لگایا۔ انہوں نے پی ٹی اے کے آفیشلز اور آفیسرز پر زور دیا کہ وہ آنے والی نسلوں کے مفاد کے لئے درخت لگائیں۔
اس دوران پر ممبر فنانس، محمد نوید اور ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ، ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر نے بھی درخت لگائے۔ اس موقع پر پی ٹی اے آفیشلز اور آفیسرز بھی موجود تھے۔
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ