04 اکتوبر 2019ء

سرگودھا اورملتان میں مزید تین غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پر چھاپے

 
)اسلام آباد:04 اکتوبر (2019غیرقانونی گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر سرگودھا اور ملتان میں تین کامیاب چھاپوں میں غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے نیٹ ورکس کو پکڑ لیا۔
پہلے دو چھاپے پی ٹی اے زونل آفس کی ٹیم نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر سرگودھا میں مارے۔ پہلا چھاپہ44 چک سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں مارا گیا جس میں تین گیٹ وے ایکسچینجز، دو ٹی پی لنک راؤٹرز، تین لیپ ٹاپ ، چھ انٹرنیٹ یو ایس بی، 1000 سمیں اور ایک بائیو میٹرک ڈیوائس قبضے میں لے لی گئیں۔جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسرا چھاپہ نشا ط آباد سلہ والی سرگودھا میں مارا گیا۔ جس میں گیارہ گیٹ ویز ، دو لیپ ٹاپ، ایک ٹی پی لنک راؤٹر، سات انٹرنیٹ یو ایس بی اور 900سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ موقع پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 
غیر قانونی گرے ٹریفکرز کے خلاف تیسرا کامیاب چھاپہ سورج میانی ایریا ملتان میں ماراگیا ۔ چھاپے میں دو گیٹ ویز، دو لیپ ٹاپ، ایک ٹی پی لنک راؤٹر، ایک موبائل ڈیوائس، چھ انٹر نیٹ ڈیوائسز ،اور 300 سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔ 
غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے۔ 
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ