18 جون 2015ء

ین الاقوامی ٹیلی کام یونین کے تحت عالمی نوجوان موجدوں کا مقابلہ

ین الاقوامی ٹیلی کام یونین کے تحت عالمی نوجوان موجدوں کا مقابلہ

بین الاقوامی ٹیلی کام یونین انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے لیے اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ ہے۔ آئی ٹی یو ٹیلی کام ورلڈ ایک سالانہ ایونٹ ہے جو ہر سال مختلف جغرافیائی مقام پر منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ ایونٹس حکومتی اور نجی سیکٹرز ، انڈسٹری کے ماہرین، سرمایہ کاروں، چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں، انٹرپرینیورز، ایجادات کرنے والے افراد، مشیروں اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکٹھا کرتے ہیں تاکہ معاشی ترقی اور سماجی بہتری اور جلد ازجلد دنیا کو بہتر بنانے کے لیے آئی سی ٹی کی اختراعات/ایجادات میں حصہ لے سکیں۔

آئی ٹی ٹیلی کام کے عالمی نوجوان موجدوں کے مقابلے میں ایسے انٹرپرینیورزکو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جن کے پاس اس بارے میں نئے خیالات ہوں کہ تنازعات کی صورت میں آئی سی ٹی لوگوں کو محفوظ رہنے میں کیسے مدد دے سکتی ہے۔ شرکا تنازعات سے بچاو، تنازعات کی صورت میں تحفظ اور بچاو کو بہتر کرنے، معاشروں کی تعمیر نو یا امن کے قیام جیسے معاملات پر کام کر سکتے ہیں۔ شرکا کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیئے اور ان کے پاس یا تو کوئی قائم کردہ کاروبارہو یا کوئی ایساخیال ہو جو بالکل نیا ہو۔ دو کامیاب شرکاء کو بدھاپاسٹ، ہنگری میں 12 تا15 اکتوبر 2015 کو منعقد ہونے والی آئی ٹی یو ٹیلی کام ورلڈ میں شرکت کے لیے دعوت دی جائے گی تا کہ وہ اپنے خیالات پیش کر تے ہوئے ورکشاپس میں شرکت کر سکیں اورسال بھر کے لیے راہنمائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انعامی رقم جیت سکیں۔