13 دسمبر 2019ء

واٹس ایپ کا پرانی ڈیوائسز سے واٹس ایپ کی سہولت کا خاتمہ

واٹس ایپ نے اپنے بلاگ میں پرانی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کی سہولت ختم کرنے کا ذکر کیا ہے۔ واٹس ایپ 2009 میں متعارف ہوا تھا۔ اس وقت 70فیصد سمارٹ فونز بلیک بیری اور نوکیا کے آپریٹنگ سے منسلک تھے۔ واٹس ایپ نے بعض فونز پر یہ سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے آپریٹنگ درج ذیل ہیں۔
#31 دسمبر 2019 کے بعد تمام ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم۔
#اینڈرائڈ ورشن2.3.7 اور یکم فروری 2020 کے بعد سے پرانے
#آئی فونز آئی او ایس 7 اور یکم فروری 2020 کے بعد سے پرانے
اپنے بلاگ میں واٹس ایپ نے کہا ہے کہ آخری تاریخ کے بعد بعض فیچرز اچانک بند ہوسکتے ہیں۔
یہ واٹس ایپ کی طرف سے باضابطہ اعلان ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے ملاحظہ کیجیے: https://blog.whatsapp.com/10000617/WhatsApp-support-for-mobile-devices