29  اگست 2022ء

ٹینسنٹ کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد: (29 اگست 2022): ’ٹینسنٹ ہولڈنگز‘ کے ایک وفد نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔
وفد نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وفد کو پاکستان میں آئی سی ٹی کے وسیع و متحرک منظر نامے میں ٹیکنالوجی کمپنیوں بشمول گیمنگ کے لئے موجود مواقع سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وفد نے پاکستان میں یوزر بیس اور فری لانسنگ کمیونٹی کی اہمیت کو تسلیم کیا اور پاکستان میں ای گیمنگ اور ڈیجیٹل سروسز میں موجود مواقع پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔