10 مئی 2023ء

پی آر ایس کے موضوع پر سیٹرک ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر

اسلام آباد (10 مئی، 2023): ساؤتھ ایشین ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل (ایس اے ٹی آر سی)کی تین روزہ ورکشاپ برائے پالیسی، ریگولیشن اینڈ سروسز (پی آر ایس) آج” جنوبی ایشیا میں آئی سی ٹی ریگولیٹری لینڈ اسکیپ “ کے موضوع پر غورو فکر اور بات چیت کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
ورکشاپ میں مختلف شعبوں کے ماہرین اور نمائندوں بشمول ٹیلی کام اور آئی سی ٹی ریگولیٹری اداروں، ٹیلی کام انڈسٹری، اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی ۔ورکشاپ کے دوران 45 ماہرین نے ورکشاپ کے 10 سیشنز میں مختلف موضوعات سے متعلق اپنے خیالات و تجربات سے آگاہ کیا ۔
ورکشاپ میں فائیو جی نیٹ ورکس کے لیے قومی آپٹیکل فائبرکی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس ضمن میں یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ کے استعمال پر گفت وشنید کی کی گئی۔ قابل اعتماد ر وابط اور ٹیلی کام نرخوں میں کمی کے حوالے سے علاقائی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ دوران ورکشاپ او ٹی ٹی کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کو مقامی سطح پر اجاگر کرنے ، این جی ایس او کنیکٹیویٹی کے لیے فریم ورک کی فعالیت ، ایل ای او فریکوئنسی بینڈ کے ارتقاء اور ذمہ دار سیٹلائٹ آپریشنز پر توجہ مرکوز کرنے والے دیگر عناصر کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ورکشاپ کے خلاصے کے دوران سیٹرک ورکنگ گروپ پی آر ایس کے سربراہ ڈی جی ایس اینڈ ڈی نے کراس سیکٹر تعاون اور ڈیجیٹل تبدیلی کی اہمیت بمع ڈیپ فیک اور آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے متعلق متوقع چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔
ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ)، پی ٹی اے خاور صدیق کھوکھر نے سیٹرک کو ریگولیٹری تعاون کے ضمن میں ایک مثال کے طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے آئی سی ٹی منظرنامے کے موجودہ اور مستقبل پربحث و تمحیث کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے ۔
دوران اختتام ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی ) کے سیکرٹری جنرل مسانوری کونڈو نے کہا کہ ورکشاپ میں متنوع نقطہ نظر اور مہارت سے نہ صرف معلومات میں وسیع تر اضافہ ہوا بلکہ آئی سی ٹی کی ترقی کے لیے نئے امکانات منور ہو ئے ہیں ۔انہوں نے ورکشاپ کی میزبانی اور مندوبین کی مہمان نوازی پر پی ٹی اے کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پی آر ایس کے موضوع پر سیٹرک ورکشاپ کی میزبانی کا اعزاز پی ٹی اے کو حاصل ہوا جس میں سیٹرک کے 9 رکن ممالک کے مندوبین کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ یہ ورکشاپ خطے میں ٹیلی کام/آئی سی ٹی سیکٹر سے متعلق اہم مسائل پر بات چیت اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فار م ثابت ہوئی ۔