پریس ریلیزز
25 مارچ 2019ء
ضلع باجوڑ میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی
اسلام آباد 25 مارچ :2019 (پ ر) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 مارچ 2019 کو ڈسٹرکٹ باجوڑکی عوام سے خطاب کے دوران ان کے دیرینہ مطالبے کے پیش نظرانٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا اعلان کیا۔
وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) کی جانب سے تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو باجوڑ ضلع میں موبائل اور فکسڈ لائن کی انٹر نیٹ خدمات فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ یہ اقدام اس علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔
زیب النساء
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ