08 فروری 2022ء

توال اور اول ٹیلی کام کے نمائندوں کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (08 فروری 2022): سعودی آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کمپنی توال اور پاکستانی ٹیلی کام انفراسٹرکچر آپریٹراول ٹیلی کام کے سینئر نمائندوں نے آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
چیف انٹرنیشنل آفیسر توال، مسٹر ایمانوئل لیونارڈ، سی ای او ، اول ٹیلی کام اکبر شوکت، مارک کورٹنی اور ماریئس ارمینکا نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی اور ٹیلی کام ٹاور فراہم کنندہ (ٹی ٹی پی) لائسنسں کے تحت ملک میں آئی سی ٹی انفراسٹرکچر سروسز کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے ان مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس سے آئی سی ٹی کے شعبے کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں مدد ملے گی۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ