09 جولائی 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں غیر قانو نی گیٹ وے ایکسچینجز پر چھاپے

اسلام آباد 9جولائی 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اورایف آئی اے نے مشترکہ کاروائی کے دوران سیالکوٹ میں ڈیفنس کے علاقے محلہ توحید آباد اور گوجرانوالہ میں دو کامیاب چھاپے مارے۔ چھاپوں کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث دو آپریشنل غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز، سینکڑوں کی تعداد میں سمیں اور دیگر آلات قبضے میں لے لئے گئے ۔سیالکوٹ سے غیر قانونی سیٹ اپ چلانے والے ایک مجرم کو بھی ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ 
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے غیر قانو نی ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی میں تیزی لاتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران تین مختلف شہروں یعنی لاہور ،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں تین چھاپے مارے ہیں۔