08  اگست 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لودھراں میں غیر قانو نی گیٹ وے ایکسچینجز پر چھاپے

اسلام آباد 8اگست 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اورایف آئی اے نے مشترکہ کاروائی کے دوران لودھراں میں تین چھاپے مارے جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث بڑا آپریشنل غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز قبضے میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے مشترکہ کاوشوں کے تحت سردار شاہ ٹاؤن لودھراں پرچھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران چالیس گیٹ ویزاور مختلف آپریٹروں کی 5000 کے لگ بھگ موبائل سمیں قبضے میں لے لی ۔ موقع پرایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا جسے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔

 

واضح رہے پی ٹی اے غیر قانو نی ٹیلی کام ٹریفک کی مانیٹرنگ کے نظام کے ذریعے ملک میں آنے والی بین الاقوامی ٹریفک پر چوبیس گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہے جس کا بنیادی مقصد غیر قانونی ایکسچینجز اور اس میں ملوث عناصرکی نشاندہی کرنا ہے۔ ملک میں غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کی روک تھام کے لیے یہ اقدام پی ٹی اے کے چےئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ اور ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ ) عبدالصمد کی زیر نگرانی جاری ہیں۔ پی ٹی اے کا انفورسمنٹ ڈویژن زونل ڈاےئریکٹروں کے ذریعے ملک بھر میں غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کی روک تھام کے لئے سرگرمِ عمل ہے اور اس حوالے سے عام عوام کو بھی تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ 
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ