17 جولائی 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہور میں غیر قانو نی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

اسلام آباد 17جولائی 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اورایف آئی اے نے مشترکہ کاروائی کے دوران لاہور میں ایک کامیاب چھاپہ ماراجس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث ایک آپریشنل غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج قبضے میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے مشترکہ کاوشوں کے تحت لاہور کے علاقے گلی نمبر 2کے ایک گھر 2/34 احاطہ ملک محمد دین پرچھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران ایک فعال گیٹ وے ایکسچینج بمع لیپ ٹاپ، VSAT ڈش، اور مختلف موبائل آپریٹروں کی 2000کے لگ بھگ سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔موقع پر ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا جسے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی زیر حراست رکھا گیا ہے۔
واضح رہے پی ٹی اے غیر قانو نی ٹیلی کام ٹریفک کی مانیٹرنگ کے نظام کے ذریعے ملک میں آنے والی بین الاقوامی ٹریفک پر چوبیس گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہے جس کا بنیادی مقصد غیر قانونی ایکسچینجز اور اس میں ملوث عناصرکی نشاندہی کرنا ہے۔ پی ٹی اے کا انفورسمنٹ ڈویژن زونل ڈاےئریکٹروں کے ذریعے ملک بھر میں غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کی روک تھام کے لئے سرگرمِ عمل ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدام سرانجام دینے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ 
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ