23 جولائی 2020ء

پب جی پر پابندی برقرار

پریس ریلیز: اسلام آباد (23 جولائی، 2020)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رہے گی۔ اتھارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کو کی گئی تفصیلی سماعت کے بعد کیا گیا ہے۔ سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر پارٹیوں نے بھی شرکت کی۔
 
پی ٹی اے نے پب جی کی انتظامیہ سے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم پب جی کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔ 
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ