10 جنوری 2020ء

آن لائن نقصان دہ مواد کے حوالے سے پی ٹی اے کے اقدامات

(اسلام آباد: 10 جنوری،20 20): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پی ای سی اے ) 2016 کے تحت انٹرنیٹ پر نقصان دہ اور غیر قانونی مواد جیسے توہین مذاہب، نفرت انگیز مواد یا تحریر، تشدد اور انتہا پسندی کی ترویج، فحاشی و عریانی کے حوالے سے روک تھام کے لئے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو وقتا فوقتا ایس ایم ایس، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جا تا رہا ہے۔ 
صارفین اس طرح کے غیر قانونی مواد کی اطلاع پی ٹی اے کو content-complaint@pta.gov.pk پر دے سکتے ہیں۔ اس ضمن میں پی ٹی اے بھی اس طرح کے مواد کو بلاک کرنے یا ہٹانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔ 
اس حوالے سے عوام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ایسے مواد کو براہ راست پی ٹی اے کو رپورٹ کریں اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور دیگر ویب سائٹوں پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔
 
طیبہ افتخار
اسسٹنٹڈائریکٹر تعلقات عامہ