29 نومبر 2019ء

فریڈم ہاؤس کی " انٹرنیٹ کی آزادی" رپورٹ پر پی ٹی اے کا رد عمل

اسلام آباد(29نومبر2019): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے فریڈم ہاؤس کی رپورٹ بہ عنوان " نیٹ کی آزادی: سوشل میڈیا کا بحران" کے سلسلے میں فریڈم ہاؤس کو رپورٹ میں موجود غیر مصدقہ معلومات پر اپنے تحفظات سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔ پی ٹی اے رپورٹ کے مواد سے متفق نہیں ہے کیونکہ اس میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی آزادی کی صحیح تصویر پیش نہیں کی گئی۔ 
 مزید برآں پی ٹی اے توقع کرتی ہے کہ رپورٹ کو زیادہ قابل اعتبار بنانے کیلئے مستقبل میں فریڈم ہاؤس رپورٹ کی اشاعت سے پہلے اس کی تصدیق اور مندرجات پر نظر ثانی کرے گا اور پی ٹی اے اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی رائے حاصل کرے گا۔
مفصل رد عمل پی ٹی اے کی ویب سائٹwww.pta.gov.pk پر دستیاب ہے۔ 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ