31 اکتوبر 2022ء

پی ٹی اے کو زونگ سے لائسنس کی تجدید فیس کی تیسری قسط کی مد میں گیارہ ارب پینتالیس کروڑ روپے وصول

اسلام آباد ( 31 اکتوبر2022ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے سال 2019 میں تجدید کئے گئے لائسنس کی ادائیگی کی شرائط کے مطابق، سی ایم پاک لمیٹڈ (زونگ) سے لائسنس کی تجدید ی فیس کی تیسری سالانہ قسط کی مد میں گیارہ ارب پینتالیس کروڑ روپے ( 52.44 ملین امریکی ڈالر کے مساوی)وصول کر لئے ہیں۔
یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف ) میں جمع کرا دی گئی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال یعنی-23 2022 میں ایف سی ایف میں اس رقم سمیت مجموعی طور پر جمع کرائی جانے والی رقم با ئیس ارب اٹھانوے کروڑ روپے( 106 ملین امریکی ڈالر کے مساوی)ہے ۔
پی ٹی اے سال 2019 سے اب تک موبائل فون لائسنسوں کی تجدید اور سپیکٹرم آکشن کی مد میں ایف سی ایف میں1.79 بلین امریکی ڈالر کے مساوی تین سو ارب روپے جمع کرا چکا ہے۔ 
 
 
خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ