23  اگست 2019ء

پلانٹ فار پاکستان مہم میں پی ٹی اے کی شرکت

( 23 اگست 2019) وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کلین اور گرین پاکستان کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پلانٹ فار پاکستان) شجرکاری( مہم میں حصہ لیا۔ 
چےئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) ہلال امتیاز (ملٹری)،نے پی ٹی اے ہیڈ کورٹر اسلام آباد میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر ممبر فنانس محمد نوید، ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ ڈاکٹرخاور صدیق کھوکھر اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی اے کے چےئر مین نے کلین اور گرین پاکستان مہم میں حصہ لینے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پی ٹی اے کے افسران کو اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انفرادی طور پر اس میں حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر زور دیا۔ 
 
 
 
طیبہ افتخار 
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ