25 جولائی 2016ء

ۧپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے کے زیر اہتمام ’’پاکستان آئی سی ٹی انڈیکیٹرز سمپوزیم۔

 
پریس ریلیز


اسلام آباد( 25جولائی 2016): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن(ایم او آئی ٹی اینڈ ٹی) اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین(آئی ٹی یو) کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر’’آئی سی ٹی ڈیٹا رپورٹنگ کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لئے ملٹی اسٹیک ہولڈر انگیجمنٹ‘‘ کے مرکزی خیال کے تحت پاکستان آئی سی ٹی انڈیکیٹرز سمپوزیم کا انعقاد آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز انوشہ رحمان احمد خان تھیں جبکہ گیسٹ آف آنر سیکرٹری ایم او آئی ٹی رضوان بشیر خان تھے۔ اس موقع پر چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ، ممبر ایچ آر ڈی، ایم او آئی ٹی، طاہر مشتاق، سینئر ایڈوائزر آئی ٹی یو، سمیر شرما، ممبر فنانس پی ٹی اے ، طارق سلطان، ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ ، عبدالصمدبھی موجود تھے۔ ایم او آئی ٹی اینڈ ٹی ، پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس(پی بی ایس) ٹیلی کام آپریٹر، بین الاقوامی تنظیمیوں اور ڈونر ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جبکہ پی ٹی اے کے مختلف شعبوں کے ڈاےئریکٹر جنرلز اور سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انوشہ رحمان احمد خان نے کہا کہ آئی سی ٹی انڈیکیٹرز پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلقہ ہیں۔ اور چونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 193 ممالک میں غربت بھوک اور بیماریوں کے خاتمے اور سماجی انصاف اور انسانی عظمت کے فروغ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی انڈیکیٹرز پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں جو کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ ساتھ غر بت میں کمی ، تعلیم کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے لئے بھی اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ آئی سی ٹی سے متعلقہ آعدادوشمار جمع کر نے کے لئے ایک جامع میکنزم تیار کیا جائے۔ وزیر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پالیسی کے حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ 
اس سے قبل سیکرٹری ایم او آئی ٹی نے کہا کہ حکومت آئی سی ٹی کے شعبے میں افرادی قوت کو بڑھانے کے لئے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ صنعت کو ہر ممکنہ تعاون کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کے شعبے میں جی ڈی پی کے لئے آپریٹر، ایکوئپمنٹ مینوفیکچرز اور کانٹینٹ پروواےئڈرز سمیت سب کا تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ملک میں آئی سی ٹی کے شعبے کے فروغ کے حوالے سے پی ٹی اے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوکل کانٹینٹ اور ایپلیکیشنزنے صارفین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب مائل کیا ہے۔ 
چےئرمین پی ٹی اے نے خطبہ استقبالیہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے معاشرے کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لئے حکومت کو قومی پالیسیوں اورحکمت عملی کی نگرانی اور ان کانئے سرے سے جائیزہ لینا چاہیے۔اس کے لئے قابل اعتبار ڈیٹا اور انڈیکیٹرز تک رسائی ، آئی سی ٹی کے استعمال اور ترقی پر ان کے اثرات متعین کرنے اور اکٹھا کر نے کی ضرورت ہے۔ چےئرمین نے کہا کہ یہ ڈیٹااور انڈیکیٹرز حکومت کو آئی سی ٹی پالیسی اور حکمت عملی کی تیاری اور وضع کر نے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ آئی سی ٹی میں جاری پیش رفت کا جائیزہ لینے اور ڈیجیٹل ڈیوائڈ کو کم کرنے میں بھی مد دگار ثابت ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کا تجزیہ کرنے اور ملک میں انہیں سرمایہ کاری سے باخبر رکھنے کے لئے ان کی درجہ بندی ایک اہم پیرا میٹر ہے۔ 
سمپوزیم کے دوران طاہر مشتاق ممبر ایچ آر ڈی ، ایم او آئی ٹی نے آئی سی ٹی انڈیکیٹرز کی بہتری میں ایم او آئی ٹی کے کردار کو اجاگر کیا۔ سمیر شرما، سینئر ایڈوائزر آئی ٹی یو ریجنل آفس فار ایشیا پیسفک نے آئی سی ٹی انڈیکیٹرز کی پیمائش کے حوالے سے آئی ٹی یو کے اقدامات کو متعارف کرایا۔
طارق سلطان ممبر فنانس ، پی ٹی اے نے پاکستان میں آئی سی ٹی کے شعبے میں پی ٹی اے کی کاوشوں سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاکٹر محمد سلیم ڈی جی پی ٹی اے نے پی ٹی اے کے زیر اہتمام ٹیلی کام ڈیٹا کلیکشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ رابعہ اعوان ، ڈائریکٹر پی بی ایس اور مسٹر عتیق ا ہرحمن ، ڈائریکٹر پی بی ایس نے آئی سی ٹی کے گھریکو