27 فروری 2015ء

پی ٹی اے کی جانب سے "پاکستان موبائل ایپ ایوارڈز2015"کا آغاز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تمام موبائل آپریٹرز، انٹرنیٹ سوسائٹی ایشیا پیسفک بیورو اور سام سنگ کی شراکت سے"پاکستان موبائل ایپ ایوارڈز2015"کے لیے مقابلے کا آغاز کیا ہے۔ اس ایوارڈ کے آغاز کا مقصد ایسے تمام پاکستانی افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے ایسی جدید یوزر جنریٹڈ یا پیشہ وارانہ سطح پر تیار کردہ مواد کو ڈیویلپ کیا ہے جس نے موبائل صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہو اور اس سے موبائل کے مواد کے روایتی تجربے میں بہتری آئی ہو۔

ایوارڈ کے لیے تمام ترنامزدگیاں پہلے سے وضع کردہ معیار کے مطابق ہونی چاہیئں، اس معیار میں جدت کاری)یعنی پہلے سے موجود ایپلیکیشنزکا دوبارہ استعمال نہ کیا گیا ہو(، آسان استعمال اور رسائی، لوگوں ، کاروباروں یا معاشرے کی جانب سے اس ایپ کے استعمال کا اثر،نمایاں کاروباری فوائد اور زراعت، تفریح ، بچوں، سیکورٹی، معاشرتی اور کاروباری میدانوں میں لوگوں کے لیے اس ایپ کی تبدیلی، ترقی اور مضبوطی کی صلاحیت شامل ہیں۔

ججوں کا ایک پینل پیش کردہ ایپلیکیشنز کا جائزہ لے کر تین بہترین ایپلیکیشنز کا فیصلہ کرے گا۔ درخواستیں 31 مارچ 2015 تک وصول کی جائیں گی۔ درخواستیں جمع کروانے کے لیے براہ مہربانی ذیل میں دیئے گئے لنک پر جائیں:

http://mobileawards.pta.gov.pk