20 جولائی 2020ء

پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس کا اجراء اور بیگو ایپ کو بلاک کر دیاگیا

(اسلام آباد:20 جولائی 2020) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو سوشل میڈیا ایپلیکیشنز بالخصوص ٹک ٹاک اور بیگو پر فحش اور غیر اخلاقی مواداور ان کے معاشرے اور نوجوان نسل پر انتہائی منفی اثرات کے حوالے سے معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ 
 
پی ٹی اے نے مذکورہ بالا سوشل میڈیا کمپنیوں کوغیر اخلاقی مواد ملکی قانون کے تحت اور اخلاقی حدود کے مطابق اعتدال میں کرنے کے لیے نوٹسز جاری کیے۔ تاہم، ان کمپنیوں کا جواب تسلی بخش نہیں رہا۔ لہذا، پی ای سی اے کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی اے نے فوری طور پر بیگو کو بند کرنے اور ٹک ٹوک کو حتمی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ کمپنیاں اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے ذریعے فحاشی اور غیر اخلاقی مواد پر قابو پانے کے لئے ایک جامع طریقہ کار وضع کر سکیں۔ 
 
 
 
خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ