12 اپریل 2022ء

فحش مواد کی روک تھام کیلئے نظام متعارف

اسلام آباد ( 12اپریل 2022):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پی ای سی اے 2016) سیکشن 37 میں بیان کردہ فحش/غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے سینٹرل ڈومین نیم سسٹم (سی - ڈی این ایس) پالیسی طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔ جس کے تحت غیر قانونی مواد کی خودکار،مئو ثراور بلا رکاوٹ بلاکنگ کو فوری یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس طریقہ کار کا افتتاح اتھارٹی نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر ز اسلام آباد میں کیا۔ 
سی - ڈی این ایس طریقہ کار کی تیاری مہینوں پر مشتمل مشترکہ کاوشوں، ٹیلی کام شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ