22 دسمبر 2022ء

پی ٹی اے کے زیر اہتمام کراچی میں صنفی شمولیت کی حکمت عملی پر مشاورتی ورکشاپ

اسلام آباد (22 دسمبر 2022): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یونیسکو پاکستان کے تعاون سے ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی کی ترقی و ترویج کے حوالے سے چوتھی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ کراچی میں ہوئی۔
پی ٹی اے کے زونل آفس کراچی میں منعقد ہونے والی یہ ورکشاپ مشاورتی ورکشاپوں کے تسلسل کی آخری ورکشاپ تھی جو پاکستان میں ڈیجیٹل صنفی تفریق کے خاتمے کی حکمت عملی کے تحت ملٹی اسٹیک ہولڈرز کے ماہرین کی سفارشات یکجا کرنے کے لئے منعقد کی گئی ہے۔ مشاورتی عمل کا یہ سلسلہ سروے اور انٹرویوز کے ذریعے مزید ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ 
ڈائریکٹر وائرلیس اور صنفی شمولیت برائے آئی سی ٹی میں پی ٹی اے کے اقدام کی سربراہ نے شرکاء کو بتایا کہ یہ ورکشاپس پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے ماہرین اور مقامی کمیونٹی کی آراء جاننے کے لیے منعقد کی گئی ہیں۔ 
 ورکشاپ کی نظامت یونیسکو کی کنسلٹنٹ صدف خان نے کی۔ ورکشاپ میں مختلف اسٹیک ہولڈر گروپس کے ماہرین نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے)، نیشنل انکوبیشن سینٹر کراچی، کریم ، ٹیلی کام آپریٹر وں، تعلیمی اداروں،بینکنگ سیکٹر، سماجی انٹر پرونیورز، خواتین پرونیورزاورغیر سرکاری تنظیموں جیسا کہ ایسوسی ایشن آف پروگریسیو کمیونیکیشن (اے پی سی)عورت فاؤنڈیشن وغیرہ کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ 
واضح رہے کہ پی ٹی اے کی صنفی شمولیت کی حکمت عملی یونیسکو پاکستان کے تعاون سے تیار کی جارہی ہے۔ جس کا مقصد ان پالیسیوں میں مخصوص ترامیم اور اضافے کی سفارش کرنا ہے جو بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے 2030 کے اہداف کے مطابق انٹرنیٹ، موبائل فونز اور ڈیجیٹل ہنر کا استعمال کرتے ہوئے صنفی مساوات کے حصول میں ممدو معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس حکمت عملی سے پی ٹی اے کو دیگر سرکاری اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے خواتین کے موبائل فونز اور آئی سی ٹی کے استعمال میں حائل مختلف رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔