23 دسمبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر پہلی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد 23 دسمبر 2015: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(PTA) نے منسٹری آف آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور پلم گرڈ کے تعاون سے اوپن سٹیک کے ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر پہلی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد انڈسٹری اور تعلیمی اداروں میں اوپن سٹیک کے ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے حوالے سے افراد کی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا۔

افتتاحی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسما عیل شاہ اور منسٹری آف آئی ٹی کے ممبر ایچ آر طاہر مشتاق نے ملک بھر میں افراد کی تکنیکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایسے اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہاکہ ملکی اکانومی کی ترقی کیلئے عوام میں مستقبل کی ٹیکنالوجی کے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے پی ٹی اے حکومت اور وزارت آئی ٹی کی کوشش قابل فخر ہے۔ 
انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کی طرف سے ورکشاپ میں حوصلہ افزاء حاضری تھی۔ 3دنوں میں 90 رجسٹریشن کی درخواستیں آئیں جن میں سے 20 شرکاء کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔شرکاء ورکشاپ سے نہایت مطمئن تھے جو ورکشاپ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ مستقبل میں پی ٹی اے اس سے بھی زیادہ اور اعلیٰ سطح پر ایسی تقریبات کا انعقاد کرے گا۔ 

 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ