08 اپریل 2019ء

پی ٹی اے فٹبال لیگ (پی ایف ایل) کا کامیاب انعقادکیا گیا

(اسلام آباد،07اپریل 2019ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے 06 اور07اپریل 2019ء کو جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تیسرے انٹر ڈیپارٹمنٹ فٹ بال ٹورنامنٹ”پی ٹی اے فٹبال لیگ (پی ایف ایل) کا کامیاب انعقادکیا گیا۔اس ٹورنامنٹ کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس میں پی ٹی اے کے ملازمین کو کھیلوں کے حوالے سے صحتمندانہ سرگرمیوں میں اپنی قدرتی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملا۔
پی ٹی اے کے ڈویژنز اور ڈائریکٹوریٹس کی جانب سے دوستانہ مسابقتی ماحول میں اس مقابلے میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے، پی ٹی اے کے ملازمین اور ان کی فیملیزکھیلوں کے مقابلوں سے محظوظ ہوئیں۔ فائنل ٹیم فیلکن اور شیر دل کے مابین کھیلا گیا۔ جوکہ سخت مقابلے کے بعد فیلکن کی ٹیم نے جیت لیا اور پی ایف ایل کی چیمپئن بن گئی۔ میجر جنر ل عا مر عظیم باجوہ (ر) چیئرمین پی ٹی اے نے اس موقع پر چیمپئن اور رنر اپ آنے والی ٹیموں میں ٹرافی اور میڈل تقسیم کئے۔ اپنی بے مثال کارکردگی پروقاص حسن کو کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اورمحمد یونس کو مین آف دی فائنل ایوارڈ دیئے گئے۔ 
اس موقع پر پر چیئرمین پی ٹی اے نے چیمپئن ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور اس حوالے سے تمام شرکاء کی کاوشوں کی تعریف کی۔پی ٹی اے ملازمین کوروزمرہ زندگی میں بھی اپنے آپ کو مستعد رکھنے اور عمدہ جذبہ کھیل کا مظا ہرہ کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔