13 مارچ 2019ء

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل ایکوسسٹم کے فروغ اور غیر قانونی موبائل ڈیوائسز کی روک تھام کے لئے اقدامات

اسلام آباد 13 مارچ :2019 (پ ر) عام عوام کی سہولت اور ٹیلی کمیونیکشنز ایکٹ 1996اور ریگولیشن کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہاہے کہ بین الاقوامی تکنیکی معیار کے مطابق پورا اترنے والے موبائل ڈیوائسز درآمد کئے جائیں جو کہ پاکستان میں استعمال ہونے والے لائسنس یافتہ سپیکٹرم میں صحت سمیت فریکوئنسی کے مسائل سے مبّرا ہوں۔ اس کے علاوہ چند میڈیا رپورٹس کے بر عکس پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز (نئے یا استعمال شدہ) کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔
پی ٹی اے نے وفاقی کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں ٹائپ اپروول ریگولیشنز ، ڈی آئی آر بی ایس سے متعلقہ ریگولیشنز اور ایس او پی بنائے جس میں ہدایات کے مطابق ترمیم کی گئی تھی ۔اس کے مطابق سب ادارے جو کہ منظور شدہ ماڈل (نئے یا استعمال شدہ) درآمد کرنا چاہتے ہیں بآاسانی کہیں سے بھی پی ٹی اے کے آن لائن موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم(https://www.dirbs.pta.gov.pk/drs ( کے ذریعے دستاویزات جمع کراسکیں گے۔ یہ سب کاروبار میں آسانی اورانسانی مداخلت کے بغیر خود کار نظام تک رسائی کے لئے کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ جی ایس ایم اے موبائل فونز کی ساخت منظور کرنے والی اتھارٹی نہیں ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس سے مینو فیکچرر ٹائپ ایلوکیشن کوڈ کیلئے درخواست کرتے ہیں۔
منظور شدہ ماڈلز کی فہرست پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور اس کو مقررہ عرصہ میں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے ویب سائٹ https://www.pta.gov.pk ملاحظہ کریں۔
 
 
طیبہ افتخار
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ