12 مارچ 2019ء

پولیو کے خاتمے کے لئے پی ٹی اے پر عزم

اسلام آباد 12 مارچ :2019 (پ ر)پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان پولیو ایریڈیکشن پروگرام کے تعاون سے پولیو ویکسی نیشن کے خلاف جھوٹ پر مبنی ویڈیوز کو پاکستان میں بلاک/ ہٹانے کے متعلق اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس ضمن میں پی ٹی اے نے یو ٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام، ڈیلی موشن جیسے سوشل میڈیا/ ویڈیو شےئرنگ ویب سائٹس سے درخواست کی ہے کہ پولیو ویکسین مخالف مواد کی تشہیر جیسی منفی مہم کے لئے یہ پلیٹ فارم استعمال نہ کئے جائیں۔
 
گلوبل پولیو ایریڈیکشن انیشیٹو کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، نائیجیریا اور پاکستان تینوں ممالک میں ابھی بھی پولیو کی بیماری پھیل سکتی ہے۔ ویکسی نیشن نہ کرانے کی سب سے بڑی وجہ پولیو کے حوالے سے عوام میں پھیلی ہوئی غلط فہمی و بے اعتمادی ہے۔ 
 
 پولیو کے خاتمے اور پولیو سے پاک پاکستان کے لئے پی ٹی اے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں کی جانب سے جاری کاوشوں کے حوالے سے پرعزم ہے ۔
 
 
 
طیبہ افتخار
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ