09 اکتوبر 2020ء

پاکستان میں ٹک ٹاک کو بلاک کردیا گیا

(اسلام آباد: 9 اکتوبر 2020): ویڈ یو شےئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی / غیر مہذب مواد کے خلاف معاشرے کے مختلف طبقات کی شکایات کے پیش نظر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر متواتر پوسٹ کئے جانے والے مواد اور موصول ہونے والی شکایات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایپلیکیشن کو ایک حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا اور غیر قانونی آن لائن مواد کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کر نے کے لئے اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کے لئے کافی وقت بھی دیا گیا تھا ۔ تاہم،ایپلیکیشن ہدایات پر پوری طرح عمل کرنے میں ناکام رہی، لہذا، ملک میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو بلاک کر نے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ٹک ٹاک کو مطلع کیا گیا ہے کہ اتھارٹی اس فیصلے پر اس صورت میں نظرثانی کر ے گی اگر ٹک ٹاک کی جانب سے غیر قانونی مواد کے لئے اطمینان بخش طریقہ کار وضع کیا جا ئے گا۔ 
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ