28 مارچ 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے اتھارٹی کا اجلاس

اسلام آباد(28 مارچ2014) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) کی اتھارٹی کا ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئر مین پی ٹی اے ڈاکٹر سید ا سماعیل شاہ، ممبر (کمپلائنس و انفورسمنٹ) بیرسٹر ظفراللہ خان اور ممبر(فنانس) طارق سلطان نے کی
اجلاس میں جاری سال 2013-14 کے نظر ثانی شدہ بجٹ کی اور آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ دوران اجلاس دیگر ضروری و ترقیاتی اخراجات کے علاوہ سٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایک نئی سکیم کے تحت ملازمین کو مقابلے کی بنیاد پر بہترین کارکردگی پر وضع کردہ قواعد کے مطابق انعامات دئیے جائیں گے جس سے ملازمین کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ اتھارٹی نے ضروری ترامیم کے بعد بجٹ پاس کر دیا۔


(خرم مہران)
ڈائریکٹر (تعلقات عامہ)