28  اگست 2022ء

پی ٹی اے اور این ایچ ایم پی کی جانب سے ایس ایم ایس سروس برائے سفری ہدایات

اسلام آباد (28 اگست 2022): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تعاون سے موبائل فون صارفین کے لئے سفری ہدایات پر مشتمل ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام سیلاب زدہ علاقوں میں ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کرتے ہوئے احتیاط کریں۔

اس سروس کا مقصد عوام کو آگاہی دینا ہے کہ ایسے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے جہاں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہو۔