29  اگست 2020ء

کراچی میں موبائل سروس کی عدم دستیابی

(اسلام آباد:29 اگست 2020) کراچی میں موبائل سروس کی عدم دستیابی کے حوالے سے بعض میڈیا رپورٹس کے ذریعے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ گذشتہ چند روز سے جاری بارشوں کی بدولت کراچی کے بعض علاقوں میں موبائل سروسز دستیاب نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ موبائل سروسز کی عدم دستیابی کی بنیادی وجہ محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے موبائل سروسز کی بندش ہے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق موبائل سائٹس کا 13 فیصد حصہ بارش کی وجہ سے متاثر ہو ا ہے۔ اس تعطل کی اہم وجوہات میں طویل وقفے کے لئے بجلی کی عدم دستیابی اور بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے بحالی کی ٹیموں کا جنریرٹروں کیلئے ایندھن مہیا نہ کر پانا شامل ہیں۔
موبائل آپریٹرز بلا تعطل خدمات کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ پی ٹی اے نے آپریٹروں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل تیز کیا جائے۔
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ