25 نومبر 2020ء

موٹر وے ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال مفت کر دی گئی

(اسلام آباد: 25 نومبر، 2020) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) ہیلپ لائن 130 پر کی جانے والی تمام کالوں کو مفت قراردے دیا ہے اور صارفین سے کال چارج نہیں کی جائے گی۔
 
اس حوالے سے، آئی جی موٹرویز، کلیم امام نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ سے آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، ایم 3 - اور ہزارہ ایکسپریس وے سمیت مختلف موٹر ویز اور شاہراہوں پر ٹیلی کام کوریج سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے روڈپر سفر کرنے والے افراد اور عوام کی سہولت کے لئے نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
 
 
 
خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ