30 اپریل 2019ء

موبائل فون آپریٹروں کے فرنچائزز پر موبائل رجسٹریشن سروس کا آغاز

اسلام آباد 30 اپریل 2019 (پ ر)موبائل ڈیوائسز کی آئی ایم ای آئی کے اندراج کے خواہشمند صارفین کی آسانی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹروں کے فرنچائزز پر بھی موبائل رجسٹریشن سروس کا آغاز کردیا ہے۔ تمام فرنچائزز اور کسٹمر سروس سینٹرز کی فہرست https://dirbs.pta.gov.pk/facilitation-center پر دستیاب ہے۔
 
 
 
طیبہ افتخار
اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ