18  ستمبر 2019ء

ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے فرنچائزز /کسٹمر سروس سینٹروں پر پر موبائل فون رجسٹریشن سروس دستیاب

اسلام آباد18 ستمبر2019(پ۔ر)موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کے خواہشمند صارفین کی آسانی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے فرنچائزز /کسٹمر سروس سینٹروں پر موبائل رجسٹریشن سرو س مہیا کر دی گئی ہے۔ موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے حوالے سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر اور زونل دفاتر میں یہ سہولت 20 ستمبر 2019بروز جمعہ تک دستیاب رہے گی۔ موبائل کمپنیوں کے تمام فرنچائزز اور کسٹمر سروس سینٹرز کی فہرست https://dirbs.pta.gov.pk/facilitation-center پرموجود ہے۔ موبائل ڈیوائسزکی رجسٹریشن *8484# پر ایس ایم ایس یا پی ٹی اے کی ویب سائٹ https://dirbs.pta.gov.pk/drs/. کے ذریعے بھی کرائی جا سکتی ہے ۔ صارفین موبائل ڈیوائس کی تمام آئی ایم ای آئی (ڈوول سم) رجسٹرڈ کرائیں۔عوام الناس کو اس حوالے سے مطلع کیا جاتا ہے کہ ہمیشہ پی ٹی اے اپرووڈ موبائل ڈیوائس خریدیں۔
 
 
 
 
خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ