17  اگست 2019ء

موبائل فون صارفین جن کے موبائل کی ایک آئی ایم ای آئی سلاٹ رجسٹر ہے لیکن دوسری سلاٹ رجسٹر نہیں ہے وہ تمام آئی ایم ای آئیزکی 31 اگست 2019 سے پہلے رجسٹریشن کروا لیں

( 17 اگست 2019) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) کی جانب سے ایک سے زیادہ سم / آئی ایم ای آئی سلاٹ رکھنے والے تمام موبائل فون صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے جن کے موبائل کی ایک آئی ایم ای آئی سلاٹ تو رجسٹرہے لیکن دوسری سلاٹ رجسٹر نہیں ہے وہ 31 اگست 2019 سے پہلے رجسٹریشن کروا لیں۔ ایسے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کراتے ہوئے صارف تمام پروگرامڈ آئی ایم ای آئی کا سکرین شاٹ ، ڈیوائس باکس جس پر تمام آئی ایم ای آئی واضح ہوں کا سکرین شاٹ، قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست کنندہ سے رابطے کی تفصیلات typeapproval@pta.gov.pk پر ای میل کردے۔ 
 
پی ٹی اے کی جانب سے ایسی تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور صرف توثیق شدہ کیسز ہی رجسٹر کئے جائیں گے۔ واضح رہے 30 اگست 2019 کے بعد ایسی سم سلاٹس کی رجسٹر یشن نہیں کی جائے گی۔ اپنے موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی کی حیثیت جاننے کے لئے *#06# ڈائل کریں اور 15 ہندسوں کا آئی ایم ای آئی نمبر 8484پر ایس ایم ایس کریں۔موبائل ڈیوائس صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے موبائل کی تمام آئی ایم ای آےئز کی پی ٹی اے سے رجسٹر یشن کرائیں۔ 
 
 
طیبہ افتخار 
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ