12 اکتوبر 2020ء

ٹک ٹاک کے ساتھ میٹنگ

(اسلام آباد: 12اکتوبر 2020):ٹک ٹاک کی سینئر انتظامیہ نے آج پی ٹی اے کے ساتھ آان لائن ملاقات کی۔ 
 
پاکستان کے قوانین کی روشنی میں غیر قانونی آن لائن مواد کو مناسب بنانے کے حوالے سے اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ٹک ٹاک نے چےئر مین پی ٹی اے کے ساتھ تفصیلی آن لائن ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، ٹِک ٹاک کے سینئر نمائندے نے مقامی قوانین کے مطابق مواد کو اعتدال پر رکھنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ 
 
چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے مجوزہ اقدامات کیلئے ٹھوس ٹائم لائنز طلب کی۔ دونوں فریقین نے باہمی طور پر قابل قبول طریقہ کار پر پہنچنے کے لئے بات چیت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ پاکستان میں صارفین کے لئے محفوظ انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ 
 
 
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ