19 جون 2020ء

شہریوں کے تحفظ (آن لائن نقصان)کے قواعد کے حوالے سے اے آئی سی کے ساتھ اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد (19 جون، 2020) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) عامرعظیم باجوہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ٹیک کمپنیوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نمائندہ تنظیم ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن (اے آئی سی) کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ یہ اجلاس شہریوں کے تحفظ (آن لائن نقصان کے خلاف) قواعد، 2020 پر جاری مشاورتی عمل کے تسلسل میں منعقد کیا گیا۔
 
 تعارفی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے اور اے آئی سی کے نمائندوں کی جانب سے ایک شفاف، کثیر جہتی اور ترقی پسند مشاورتی عمل اور اس حوالے سے مزید مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
 
 
خرم مہران
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ