31 دسمبر 2015ء

معذور افراد کے لیے ویب تک رسائی

اسلام آباد: "معذور افراد کے لیے ویب تک رسائی"کے موضوع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں آج ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔  چیئرمین پی ٹی اے نے معذور افراد کے ایک گروپ کے ہمراہ اجلاس کیا ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اس دوران معذور افراد کے لیے ویب تک رسائی کے متعلق مسائل پر گروپ سے خیالات اور آراء طلب کیں اور انہیں ٹیکنالوجی میں "شمولیت"کو فروغ دینے کے عملی طریقوں کی نشاندہی کرنے کے لیے کہا۔

اجلاس میں ویب ڈیویلپر ثمینہ یوسف، این ڈی یو کے ریسرچ ایسوسی ایٹ محمد شبیر، سٹیپ سے علی شبیر اور عابیہ اکرم، اندھے پن کے خلاف لڑائی کے لیے پاکستان فاونڈیشن سے عمار انوار اور انٹرنیٹ سوسائٹی سے نوید الحق نے شرکت میں۔

اجلاس کے شرکاء نے پالیسی، ٹیکنالوجی اور صلاحیت میں اضافے سے متعلقہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی آراء پیش کیں۔ شرکاء نے معذور افراد کے لیے ٹیکنالوجی تک رسائی اور استعمال میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے سلسلے میں مزید بحث اور قابل عمل سفارشات کی تیاری کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا