12  ستمبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہورمیں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑ۱ گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
 

پریس ریلیز

اسلام آباد12 ستمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا ۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کاروائی کے دوران گلشن راوی لاہور میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے مشترکہ کاوشوں کے تحت لاہورکے علاقے گلشن راوی میں چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران چار گیٹ ویز، دو ڈی ایس ایل راؤٹرز ، ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، ایک لیپ ٹاپ اور سینکڑوں سمیں قبضے میں لے لیں گئیں۔ ذمہ داروں تک پہنچنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ