29 اکتوبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہور میں غیر قانونی وی او آئی پی ایکسچینج پکڑا گیا

اسلام آباد 29 اکتوبر 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران چار گیٹ ویز پر مشتمل ایک وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) ایکسچینج قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی محلہ، صدر ، لاہور کینٹ میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث چار گیٹ ویزپر مشتمل ایک وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) ایکسچینج بمعہ متعدد پورٹس ، اس کے علاوہ دیگر آلات سوئچز، سمز، لیپ ٹاپ اور وا ئرلیس ڈیوائس قبضے میں لے لئی گئیں۔ وقوعہ سے دو افراد کوگرفتار کیا گیا جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ 

گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ